یمنی فوج اور حوثیوں کے درمیان شدید جھڑپیں،120سے زائد افراد ہلاک

صنعا(جانوڈاٹ پی کے)یمن میں حوثی اکثریتی جماعت انصار اللہ اوریمنی فوج کے درمیان مغربی ساحل کے قریب شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجےمیں 120 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بحیرہ احمر کے ساحلی علاقے میں حکومتی فورسز کے 24 اہلکار جبکہ تعیز کے علاقے میں 15 اہلکار مارے گئے۔ رپورٹ کے مطابق یمنی فوجی حملوں میں بھی 42 حوثی جنگجو ہلاک ہوئے،مجموعی طور پر 120 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

رپورٹ کےمطابق یمن میں جمعرات کو اس وقت شدید جھڑپیں شروع ہوئیں جب حوثیوں نے بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں اور تعیز کے اطراف حملے کیے، انصار اللہ نے یمنی فوج پر ڈرون اور میزائلوں سے حملے کیے۔

رپورٹ میں یمنی حکومتی فوجی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ حوثی کئی ہفتوں سے حملوں کی زد میں موجود اہم بندرگاہی شہر موخا کو دیگر حکومتی علاقوں سے کاٹنے اور آبنائے باب المندب سے متصل علاقوں کی جانب پیش قدمی کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button