لاہور کے تھانوں میں اینٹی کرپشن کا اچانک دھاوا، تھانیداروں کی جیبیں بھی چیک، ہلچل مچ گئی!

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر کرپشن کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے اینٹی کرپشن نے لاہور کے تھانوں میں سرپرائز چیکنگ کا نیا سلسلہ شروع کردیا، اچانک ٹیموں کی آمد سے پولیس ملازمین میں کھلبلی مچ گئی۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے اینٹی کرپشن ٹیموں کو متحرک کردیا ہے، جس کے بعد ٹیموں نے مختلف تھانوں میں اچانک انٹری دے کر وہاں کی صورتحال کا جائزہ لینا شروع کردیا۔

اینٹی کرپشن ٹیموں کی جانب سے تھانوں میں موجود پولیس اہلکاروں اور افسران کی چیکنگ بھی کی گئی، جبکہ بعض مقامات پر تھانیداروں کی جیبوں کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔ اچانک ہونے والی اس کارروائی نے پولیس ملازمین کو مشکل میں ڈال دیا۔

سرپرائز وزٹس کے دوران تھانوں کے انتظامی معاملات اور صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ اینٹی کرپشن کی ٹیمیں مبینہ طور پر کسی بھی بے ضابطگی یا کرپشن کی نشاندہی کے لیے مختلف پہلوؤں کو چیک کررہی ہیں۔

اینٹی کرپشن کے اس اچانک ایکشن کے بعد لاہور کے تھانوں میں ہلچل تیز ہوگئی ہے اور پولیس حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اینٹی کرپشن پنجاب پہلے بھی کرپشن کے خلاف کارروائیوں میں متحرک رہی ہے؛ رواں ماہ لاہور میں پی ایچ اے کے ایک انسپکٹر کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرنے کی کارروائی بھی ڈی جی سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایت پر کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانوں میں سرپرائز چیکنگ کا یہ سلسلہ مزید جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Back to top button