خامنہ ای کا غدار پکڑا گیا : اسرائیل اور امریکہ کو زبردست دھچکا!

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران کیپیٹل ہل (امریکہ) میں کھلبلی مچ گئی ہے، جہاں امریکی پینٹاگون کو ایران کے ‘شاہد’ ڈرونز کے سامنے شدید دفاعی بحران کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ایران کے کم خرچ ڈرونز نے امریکی دفاعی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کے بعد امریکہ کو مزید 50 ارب ڈالر کے ہنگامی بجٹ کا مطالبہ کرنا پڑا ہے۔ امریکی حکام کی جانب سے کانگریس کو دی گئی بند کمرہ بریفنگ میں یہ اعتراف کیا گیا ہے کہ ایرانی ڈرونز کی نچلی پرواز اور سست رفتار انہیں ریڈار پر پکڑنے سے قاصر بناتی ہے، جبکہ ان کو روکنے کے لیے استعمال ہونے والے انٹرسیپٹرز کی شدید قلت اور ان کی غیر معمولی قیمت امریکہ کے لیے ایک "عذاب” بن چکی ہے۔ دوسری جانب، ایران کے اندر کسی اعلیٰ عہدیدار (جنرل) کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں پھانسی دیے جانے کی اطلاعات گردش کر رہی ہیں، اگرچہ اس کی تصدیق ابھی باقی ہے۔ سینیئر صحافی کا کہنا ہے کہ امریکہ کی تمام تر ٹیکنالوجی اور وسائل کے باوجود ایران کا ڈٹا رہنا اور پاسدارانِ انقلاب کی مضبوط گرفت نے امریکی منصوبوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
تفصیلات کے لیے سینیئر صحافی گوہر بٹ کا یہ وی لاگ دیکھئے:




