پاکستان کا امریکہ کو بڑا "نہ”: اندرونی کہانی سامنے آ گئی

لاہور( خصوصی گفتگو)مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایران کے خلاف مغربی طاقتوں کی حکمتِ عملی پر حال ہی میں سنیئر صحافی توصیف احمد کے ساتھ ایک اہم تجزیاتی نشست میں معروف تجزیہ کار فیصل وڑائچ نے اس صورتحال کو محض ایک جنگ نہیں بلکہ امریکہ کی جانب سے مڈل ایسٹ میں اپنی گرفت مضبوط کرنے کی ایک بڑی سٹریٹیجک کوشش قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ اب مڈل ایسٹ کے معاملات کو براہِ راست چلانے کے بجائے اسرائیل اور موساد کے ذریعے کنٹرول کرنے پر انحصار کر رہا ہے، تاہم ایران اپنی بقا کی جنگ معاشی اور عسکری سطح پر لڑ رہا ہے اور اس کا جغرافیائی دفاع اسے طویل کشیدگی کے سامنے مضبوطی سے کھڑا رکھتا ہے۔ تجزیہ کار کے مطابق ایران کو داخلی تقسیم یا "بلکنائزیشن” کے ذریعے کمزور کرنے کا منصوبہ کامیاب ہوتا نظر نہیں آتا، جبکہ پاکستان اس پورے معاملے میں ایک نپی تلی اور محتاط خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے تاکہ امریکہ سے تعلقات کے ساتھ ساتھ اپنی قومی سلامتی اور علاقائی خود مختاری پر بھی آنچ نہ آنے دے۔
مزید تفصیلات کے لیے دیکھئے:




