وزیرآباد:ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کیخلاف جماعت اسلامی کی احتجاجی ریلی

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) ایران پر اسرائیلی و امریکی جارحیت و سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کی شہادت پر جماعت اسلامی وزیرآباد کی جانب سے احتجاجی ریلی ضلعی امیر ناصر محمود کلیر،صابر حسین بٹ،افتخار احمد بٹ،سر اکرم خان،جاوید مغل،ارسلان حیدر بٹ،میر محمد فاروق سمیت مختلف مکاتب فکر کے افراد کی شرکت،ریلی میں امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرہ بازی کی گئی شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوے ضلعی امیر جماعت اسلامی وزیرآباد چوہدری ناصر محمود کلیر نے کہا کہ ایرانی حکومت و قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پوری پاکستانی قوم ایران کے عوام کے ساتھ ہے اور ہمارا ایک رشتہ لا الہ الا اللہ والا ہے جس سے ہم ایک جسم کی مانند ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت نام نہاد“غزہ امن بورڈ”سے فوری طور پر علیحدگی اختیار کرے ٹرمپ کی سربراہی میں قائم غزہ امن بورڈ محض ایک ڈھکوسلا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کھل کر ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کی مذمت کر ے۔



