ایلیٹ فورس کے دستے ضلع بھر میں اسکولوں کی نگرانی کریں گے، اے ایس پی وزیرآباد

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) سٹی پولیس گوجرانولہ کی ہدایت پر گوجرانولہ اور وزیرآباد میں موجود تمام اسکولوں کی سکیورٹی چیک کرنے اور اسکولوں میں موجود طلباؤ طالبات اور اساتذہ ودیگر سٹاف کو سکیور کرنے کے لیے ایلیٹ فورس کے دستے ضلع بھر میں گشت کریں گے۔اے ایس پی وزیرآباد فراست اللہ خان آفریدی نے صحافیوں کو بتایا کہ ہماری ٹیمیں اور جوان سرکاری و پرائیویٹ اسکول کی سکیورٹی عملہ کو چیک کریں گے مناسب ہدایات دیں گے جن اسکولوں کی سکیورٹی بمطابق SOP نہ ہو گی ان کے خلاف محکمہ تعلیم سے سفارش کی جائے گی۔ آج سے ایلیٹ فورس کی گاڑیاں اپنے اپنے علاقے میں گشت پر روانہ ہو گئی ہیں وزیر آباد کی ایلیٹ ٹیم نے Asp وزیر آباد فراست اللہ خان آفریدی کی زیرنگرانی مختلف اسکولوں کی سکیورٹی کو چیک کیا۔



