وزیرآباد:سینئر پروفیسرز کو ہسپتال میں ڈیوٹی کے اوقات کے بعد نجی طور پر مریضوں کا معائنہ کرنے کی اجازت ہے، ڈاکٹر عبدالستار

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) ہیڈ آف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیرآباد ڈاکٹر عبدالستار نے کہا ہے کہ سرکاری پالیسی کے مطابق سینئر پروفیسرز کو ہسپتال میں ڈیوٹی کے اوقات کے بعد نجی طور پر مریضوں کا معائنہ کرنے کی اجازت حاصل ہے جسے انسٹی ٹیوشنل پریکٹس کہا جاتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ا (ای ڈی) پر تعینات ڈاکٹروں کوہسپتال سے باہر نجی پریکٹس کی اجازت نہیں ہوتی۔ڈاکٹر عبدالستار نے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف چلنے والی مہم کو بے بنیاد اور محض پروپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ ان کے مطابق وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جو مریض کسی مخصوص کنسلٹنٹ سے معائنہ کروانا چاہتے ہیں، ان کے لیے ہسپتال کی پالیسی کے تحت کنسلٹنٹس کو اجازت ہے کہ وہ ڈیوٹی کے بعد مقررہ فیس کے ساتھ مریضوں کا چیک اپ کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالستار کے مطابق اس سہولت کا مقصد مریضوں کو بہتر اور بروقت طبی خدمات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یاد رکھیں وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے علاوہ لاہور فیصل آباد اور ملتان میں بھی کنسلٹنٹس کو انسٹی ٹیوشنل پریکٹس کی اجازت ہے اس میں کوئی قباحت نہیں۔

مزید خبریں

Back to top button