قومی عوامی تحریک کے مرکز کی اپیل پر پورے سندھ ایران کے حق میں ریلیاں

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)قومی عوامی تحریک کے مرکز کی اپیل پر پورے سندھ سمیت آج نندو شہر میں بھی ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں میں شہید ہونے والی معصوم طالبات کے لیے غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کی گئی ایران میں مبینہ حملے کے دوران شہید ہونے والے 185 معصوم طالبات کی یاد میں نندو شہر پریس کلب کے سامنے قومی عوامی تحریک کے کارکنان کامریڈ محمد حسین درس، عبدالرسول ملاح، اسماعیل ملاح، محمد حنیف درس، مصطفیٰ ملاح، اکبر ملاح اور دیگر سیاسی و سماجی کارکنوں، طلبہ اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر شہداء کی مغفرت، درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کی گئیں۔ شرکاء نے کہا کہ معصوم طلبہ کا قتل انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے اور ایسے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بے گناہ لوگوں اور طلبہ پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لیا جائے اور انصاف کو یقینی بنایا جائے آ خر میں شہید طلبہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنا ہر باشعور انسان کی ذمہ داری ہے۔



