لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 6 خواتین سے زیادتی اور2 لڑکیوں سے زیادتی کی کوشش کے مقدمات درج

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 6 خواتین سے زیادتی اور 2 لڑکیوں سے زیادتی کی کوشش کی گئی۔ تمام واقعات کے مقدمات درج کر لیے گئے تاہم کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔

پولیس کے مطابق کاہنہ میں دو افراد ذیشان عرف شانی اور کاشو نے نوکری کا جھانسہ دیکر شادی شدہ خاتون کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا اور قابل اعتراض ویڈیو بھی بنائی۔

نشتر کالونی میں ایک شخص نے جھوٹا نکاح کر کے خاتون سے زیادتی کی جبکہ کوٹ لکھپت میں ایک شخص نے سابق بیوی کو زیاتی کا نشانہ بنایا۔

نواب ٹاؤن میں ملزم مدثر خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر ڈیڑھ سال تک درندگی کا نشانہ بناتا رہا۔

ہنجر وال میں ملزم کاشف نے سابق بیوی کو درندگی کا نشانہ بنا دیا جبکہ شاہدرہ ٹاؤن میں ملزم علی رضا لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

ملت پارک میں ملزم الیاس نے 14 سالہ بھتیجی سے زیادتی کی کوشش کی جبکہ باغبانپورہ میں ملزم علی نے 16 سالہ ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

مزید خبریں

Back to top button