امریکی سازش بے نقاب: سی آئی اے کا کرد باغیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا انکشاف!

واشنگٹن/تہران (جانوڈاٹ پی کے) مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ ایک انتہائی خوفناک مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ سینئر صحافی معظم فخر نے اپنے تازہ ترین وی لاگ میں سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ امریکی نیوز چینل CNN کی رپورٹر کلارسیا وارڈ نے امریکہ کے "ایران مشن” کو بے نقاب کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، امریکہ اگلے چند روز میں ایران کے اندر اپنی زمینی فوج داخل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور اس حملے کا آغاز ایران کے جنوبی حصوں سے کیا جائے گا۔
منصوبے کے تحت، سی آئی اے (CIA) عراقی کردوں کے ذریعے ایرانی کرد ابادی کو مصلح بغاوت پر اکسا رہی ہے اور انہیں بڑے پیمانے پر اسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس مصلح عوامی بغاوت کو بنیاد بنا کر امریکی فوج "مظاہرین کی مدد” کے بہانے ایران میں داخل ہوگی تاکہ وہاں ریجیم چینج (حکومت کی تبدیلی) کے ہدف کو پورا کیا جا سکے جس کا خواب ٹرمپ انتظامیہ برسوں سے دیکھ رہی ہے۔
محاذِ جنگ پر اسرائیل نے تہران کے ساتھ ساتھ ایران کے جنوبی کرد علاقوں میں موجود پاسدارانِ انقلاب (IRGC) اور ‘بسیج’ کے مراکز کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے تاکہ زمینی کارروائی کے لیے راستہ صاف کیا جا سکے۔ امریکی پینٹاگون نے اسلحہ ساز کمپنیوں کو 24 گھنٹے کام کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں کیونکہ جنگ کے باعث امریکی اسلحے کے ذخائر میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔ اگلے 7 سے 8 دن ایران کی بقا کے لیے انتہائی اہم ہیں؛ اگر ایران اپنی میزائل پاور اور لیڈرشپ کو بچا گیا تو وہ اس سازش کو ناکام بنا سکتا ہے، ورنہ ایک ہولناک خانہ جنگی اس کا مقدر بن سکتی ہے۔ اس خطرناک منصوبے کی مکمل تفصیلات یہاں دیکھئے:




