ایران جنگ میں پاکستان کی لاٹری؟ ٹرمپ کا حملہ اور ایپسٹین فائلز کا شرمناک سنسنی خیز انکشافات!

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک): مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران ایک ایسا انکشاف سامنے آیا ہے جس نے عالمی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ معروف اینکر مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کا حکم اپنی شرمناک ایپسٹین فائلز اور جنسی سکینڈلز سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے دیا ہے، کیونکہ ان فائلز میں ٹرمپ کی نازیبا ویڈیوز منظرِ عام پر آچکی ہیں۔
سنیئر صحافی گوہر بٹ کے مطابق، اس جنگ کے نتیجے میں مڈل ایسٹ سے ایک ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری نکلے گی، اور اگر پاکستان نے درست معاشی پالیسی اپنائی تو یہ ‘لاٹری’ پاکستان کے نام نکل سکتی ہے۔ تاہم، انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان میں حالیہ ہنگامے اور توڑ پھوڑ اسی سرمایہ کاری کو پاکستان آنے سے روکنے کی ایک عالمی سازش ہے۔
پروگرام میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ متحدہ عرب امارات کی فجیرہ آئل ریفائنری پر حملے کے دوران اسرائیل کے ایجنٹ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، جو ایران کا نام استعمال کر کے عرب ممالک کو جنگ میں دھکیلنا چاہتے تھے۔ مزید برآں، طالبان قیادت کے حوالے سے بڑی خبر یہ ہے کہ پاکستانی دباؤ کے بعد ٹی ٹی پی کے تمام بڑے لیڈرز کابل چھوڑ کر بامیان میں جا چھپے ہیں۔ اس جنگ کے پسِ پردہ چھپے بڑے حقائق اور پاکستان کے لیے بننے والے مواقع کی مکمل تفصیلات کے لیے سنیئر تجزیہ کار گوہر بٹ کا یہ وی لاگ دیکھئے:




