جہملم: امان موٹرز پراسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی ، 2 گاڑیاں جل کر راکھ، فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کر کے بڑی تباہی سے بچالیا

جہلم (رپورٹ:عابد حسین رانجھا/ جانو ڈاٹ پی کے) میرپور کے علاقے کلیال میں واقع امان موٹرز پر پراسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دو گاڑیاں جل کر مکمل طور پر تباہ ہوگئیں، تاہم میونسپل کارپوریشن میرپور کی فائر بریگیڈ ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مزید نقصان سے بچا لیا۔

اطلاع ملتے ہی میونسپل کارپوریشن میرپور کا فائر بریگیڈ عملہ موقع پر پہنچ گیا اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا۔ ریسکیو کارروائی کے دوران دو بڑی گاڑیوں کو جلنے سے بچا لیا گیا، جبکہ دو گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں آ کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ اچانک بھڑکی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شوروم کے ایک حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم فائر بریگیڈ کی فوری اور مؤثر کارروائی سے بڑی تباہی ٹل گئی۔

ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ آتشزدگی کے اصل اسباب کا تعین کیا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button