امریکی خود سے پوچھیں آپ کی زندگیوں اور ٹیکسوں سے کسی اور کی جنگ کیوں لڑی جائے؟اسماعیل بقائی

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکی خود سے پوچھیں آپ کی زندگیوں، ٹیکسوں سے کسی اور کی جنگ کیوں لڑی جائے؟
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آپ کے بیٹوں، بیٹیوں کو لڑنے، جان دینے کے بدلے قرض معافی کی پیشکش کیوں کی جائے؟ امریکی ایسی جنگ کیوں لڑیں جسے اسرائیل جاری رکھنا اور مزید وسعت دینا چاہتا ہے؟
اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ کسی کو اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کو ایسی جنگ میں گھسیٹے جو آپ کا انتخاب نہیں، کسی کو اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کو توپ کا چارہ بھی بنائے، جنگ کا مالی بوجھ بھی آپ پر ڈالے۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کے بچوں کو اپنی غیرقانونی من پسند جنگ کے لیے استعمال کرے، کسی کو اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کے بچوں کو کرائے کا جنگجو بنا دے۔



