انچارج بلاول ہاؤس میڈیا سیل سریندر ولاسائی معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

سپیکر سندھ اویس شاہ سربراہ ہونگے،سعید غنی،مکیش چاولہ،جمیل سومرو اور سہیل انور سیال کمیٹی میں شامل ہیں

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےانچارج میڈیا سیل بلاول ہاؤس سریندر ولاسائی کی جانب سے ایم پی اے ارباب لطف اللہ پر عائد الزامات کی تحقیقات کیلئے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دیدی۔

کمیٹی سپیکر سندھ اویس شاہ کی سربراہی میں تحقیات کرے گی،صوبائی وزیر سعید غنی ،صوبائی وزیر مکیش چاولہ، جمیل سومرو اور سہیل انور سیال کمیٹی میں شامل ہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کمیٹی کی رپورٹ آنے تک استعفے کی منظوری روک دی ہے۔

ذرائع کے مطابق سینئر اینکر پرسن امدادسومرو نے بھی مدعے کو بیان کیا تھا اور دونوں فریقین کے درمیان لڑائی کی وجوہات کو بھی اجاگر کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سریندرولاسائی نےارباب لطف اللہ اور انکے بھائی کی جانب دھمکیوں کے حوالے سے شواہدقیادت کے حوالے کردیئے ہیں۔تھرپارکر سے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے ارباب لطف اللہ نے اینکرپرسن امدادسومرو سے گفتگو کرتے ہوئے سریندرولاسائی کے الزامات کو مسترد کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں تو علاقے میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے ہروقت متحرک رہتا ہوں۔صحافی امدادسومرو کے توسط سے انہوں نے تحقیقات کی پیشکش بھی کی تھی۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button