پاکستان پیپلز پارٹی کا پارہ ہائی ہوگیا،سندھ کی تقسیم کے ایشو پر سندھی جماعتیں ایک پیج پر

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان پیپلز پارٹی کا پارہ ہائی ہوگیا۔صوبہ سندھ کی تقسیم کے ایشوپر سندھ کی تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر آگئیں۔سندھ اسمبلی میں دوتہائی اکثریت سے قرار داد کی منظوری کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنی توپوں کارخ وفاقی حکومت کی طرف موڑ دیا ہے۔
ایم کیو ایم کے سوا سندھ کی تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔شرجیل انعام میمن نے وفاقی حکومت میں شامل ایم کیو ایم کے وزار کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔




