گولارچی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،3 ملزمان گرفتار

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)گولارچی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن مسروقہ موٹر سائیکل سمیت بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکے برآمد 3 ملزمان گرفتار ایس ایچ او تھانہ گولارچی شہید فاضل راہو انسپکٹر محمد انور لغاری کی قیادت میں پولیس نے مختلف کامیاب کاروائیوں کے دوران طاہر کمبوہ کی چوری ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے پولیس نے دیگر کاروائیوں کے دوران سجاد ملاح نامی شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 2150 گٹکے ملزم محمد موسیٰ کی گرفتاری کے بعد اس کے قبضے سے 1000 دیسی گٹکے اور ملزم عبدالرحمان کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے 500 دیسی گٹکے برآمد کر لیے ہیں تمام گرفتار ملزمان کے خلاف گولارچی تھانے میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں



