پی ٹی آئی میں سیاسی کراس فائرنگ شروع

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)سیاسی کراس فائرنگ میں سیاسی ہلاکتیں شروع ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے قائدین کی جانب سے ایکدوسرے پر کراس فائرنگ کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایکدوسرے پر الزامات کا سلسلہ سوالات سے شروع ہوکر راز افشاں کرنے تک جائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان اورسابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایکدوسرے پر لفظی گولہ باری شروع کردی ہے۔دوسری طرف پی ٹی آئی کے برطرف رہنما شیر افضل مروت نے بھی لفظی گولہ باری شروع کردی ہے۔




