لاہور میں 2سگی بہنوں کیساتھ گینگ ریپ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور میں گینگ ریپ کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔جنوبی چھاونی کے علاقہ میں2سگی بہنوں کو 3ملزموں نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس نے لڑکیوں کی والدہ کے بیان پر ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ مدعیہ کے بیان کے مطابق ملزم رشتے دیکھنے کا بہانہ بنا کر دونوں بہنوں کو گھر سے لے کر گئے۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم جان محمد، بلال اور خرم نے نشہ آور چیز پلا کر بیٹیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور زیادتی کی ویڈیو بنا کر خاموش رہنے کی دھمکی دی۔پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزموں کو گرفتار کر لیا۔



