پی ایس ایل کے سب سے مہنگے اور سستے کھلاڑی
نسیم شاہ مہنگے ترین اور اویس سستے ترین

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان پریمیئر لیگ میں کونساکھلاڑی کتنے میں بکا سب تفصیلات سامنے آگئیں۔پلیئر آکشن میں سب سے مہنگے کھلاڑی پاکستان کے نسیم شاہ کو8کروڑ65لاکھ روپے میں ٹیم راولپنڈی نے خریدا جبکہ پاکستانی آل راؤنڈرفہیم اشرف کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے8کروڑ50لاکھ روپے میں حاصل کرلیا۔
غیرملکی کھلاڑیوں میں نیوزی لینڈ کے جارح مزاج مڈل آرڈر بلے باز ڈیرل مچل کو8کروڑ5لاکھ روپے میں ٹیم راولپنڈی نے خریدلیا۔سب سے سستے کھلاڑیوں کی ایک طویل فہرست ہے جن میں ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز نے محمد اویس ظفر ، لیکلان شا، ڈیلانو پوٹگیئٹر اور جہانزیب سلطان کو60،60لاکھ روپے میں خریدا جبکہ پشاور زلمی نے مرزا طاہر بیگ ، محمد ناہید رانا اور خالد عثمان کو60،60 لاکھ روپے میں حاصل کیا۔
کراچی کنگز نے رضوان اللہ اور عاقب الیاس کو جبکہ لاہور قلندرز نے طیب طاہر، آصف علی ، پرویز حسین ایمان اور محمد فاروق کو60لاکھ ،60لاکھ روپے میں خرید لیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سیمیول ہارپر، ثاقب خان اور بیون جیکبز کو جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ثمین گل اور دپیندر سنگھ ایری کو 60،60لاکھ میں خریدا۔
سعدعلی،محمد طیب عارف،رضوان محمود،آصف محمود ،حنین شاہ، شرجیل خان ،حماد اعظم کو حیدرآباد کنگزمین نے جبکہ شاہزیب خان ، فواد علی، ڈائن فاریسٹر اور محمد عامر خان کو ٹیم راولپنڈی نے60،60لاکھ روپے میں خرید لیا۔
یوں پلیئر آکشن کے دوران60لاکھ روپے میں خریدے جانے والے سب سے زیادہ کھلاڑی(7)ٹیم حیدرآباد کنگزمین میں شامل ہیں جبکہ سب سے کم کھلاڑی اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز میں صرف2،2شامل ہیں۔



