اے پی ڈھلون نے اپنی مشکلوں بھری زندگی کے تجربات کھل کر بتا دئیے

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بھارتی گلوکار اے پی ڈھلون کو زندگی میں کامیابی کا مزہ چکھنے سے پہلے کیا کیا مشکلیں جھیلنا پڑیں انھوں نے دکھ بھری داستان سنادی۔

معروف کامیڈی پروگرام دی کپل شرما شو میں بھارت کے نامور پاپ گلوکار بطور مہمان شریک ہوئے اور اپنے ماضی کے تلخ تجربات شیئر کیے کہ کس طرح انھیں چھوٹے موٹے کام کرنا پڑے۔

اے پی ڈھلون نے بتایا کہ میں محنت کرتا رہا، میں نے گیس اسٹیشن پر بھی کام کیا ہے، بطور ہیلپر بھی کام کیا ہے۔

کام پر پہلے جاتا تھا 10، 12 گھنٹے پر کالج الگ جاتا تھا، کھانا بھی ہوتا تھا کرایہ بھی دیتا تھا، جب رہنے کو جگہ نہیں تھی تو کسی نے مدد کردی۔

اس موقع پر شو میں موجود سابق بھارت کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہونہار لڑکوں کے ذریعے سے اوپر والا پیغام دیتا ہے۔

سدھو نے کہا کہ پیغام یہ ہے کہ سنگھرش ہی جیون کا گہنا ہے (مشکل ہی زندگی کا زیور ہے) ہر روز کوئی نہ کوئی چیلنج آئے گا اور روز زندگی کہے گی کہ چلانے سے پہلے تو چلنا سیکھ لے۔

مزید خبریں

Back to top button