سفاری ٹرین کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا اوردنیا کو سندھ کی قدیم تاریخ سے روشناس کرانا ہے، سید فیاض شاہ

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) سندھ کی قدیم تہذیب سے عالمی تعارف، سفاری ٹرین سیاحوں کو لے کر لاڑکانہ پہنچ گئی، کراچی سے آج صبح روانہ ہونے والی سفاری ٹرین 100 سے زائد ملکی و غیر ملکی سیاحوں اور فیملیز کو لے کر لاڑکانہ پہنچ گئی جہاں محکمہ ثقافت و سیاحت کے ایم ڈی سید فیاض شاہ سیاحوں کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن پہنچے اور ان کا شاندار استقبال کیا گیا، میڈیا سے گفتگو میں سید فیاض شاہ نے کہا کہ سندھ تاریخی و ثقافتی ورثے سے مالا مال ہے اور موہنجو دڑو جیسی عظیم تہذیب کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا وقت کی ضرورت ہے، انہوں نے بتایا کہ سفاری ٹرین کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا اور دنیا کو سندھ کی قدیم تاریخ سے روشناس کرانا ہے، وفد کے اعزاز میں سمبارا ہوٹل میں میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا جبکہ اتوار کے روز سیاح موہنجو دڑو پہنچ کر تاریخی مقامات کا دورہ کریں گے اور آثار قدیمہ پر بریفنگ لی جائے گی.

مزید خبریں

Back to top button