بدین:رینیسانس سکول اینڈ کالج میں اساتذہ کیلئے ایک روزہ فکری  اورتربیتی سیشن’’ ٹاسک اینڈ ایکٹیویٹی‘‘ کا انعقاد

بدین (رپورٹ: مرتضیٰ میمن / جانو ڈاٹ کام . پی کے)بدین کے نامور تعلیمی ادارے رینیسانس سکول اینڈ کالج بدین نے علمی ترقی اور تدریسی معیار کو مزید بہتر بنانے کے جذبے کے تحت اساتذہ کے لیے “ٹاسک اینڈ ایکٹیویٹی” کے عنوان سے ایک روزہ فکری اور تربیتی سیشن کا انعقاد کیا، جو تدریس کی دنیا میں نئی سوچ اور نئی ترتیب کا پیغام بن کر ابھرا یہ تربیتی نشست اساتذہ میں یہ احساس پیدا کرنے کے لیئے ترتیب دی گئی تھی کہ تدریس محض سرگرمیوں کا نام نہیں، بلکہ واضح ٹاسکس، متعین اہداف اور سوچ سمجھ کر کی گئی منصوبہ بندی سے جڑی ایک سنجیدہ ذمہ داری ہے۔ سیشن کے دوران ٹاسک اور ایکٹیویٹی کے مفاہیم پر روشنی ڈالی گئی اور ان کے درمیان موجود باریک مگر اہم فرق کو ادبی اور فکری انداز میں واضح کیا گیا اساتذہ کو عملی مثالوں کے ذریعے سمجھایا گیا کہ جب کلاس روم کی ایکٹیویٹیز واضح ٹاسکس سے منسلک ہوتی ہیں تو نہ صرف تدریس میں تسلسل پیدا ہوتا ہے بلکہ سیکھنے کے نتائج بھی زیادہ مؤثر اور مقصد سے ہم آہنگ ہو جاتے ہیں۔ وقت کے بہتر انتظام، سبق کی پیشگی تیاری اور ذمہ داریوں کی درست تقسیم پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی

یہ ایک روزہ تربیتی پروگرام اساتذہ کے فکری افق کو وسیع کرنے، تدریسی وضاحت میں اضافہ کرنے اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو نئی توانائی سے ہمکنار کرنے کا ذریعہ ثابت ہوا۔ رینیسانس اسکول اینڈ کالج بدین کی انتظامیہ نے ایسی علم دوست کاوشوں کے ذریعے اساتذہ کو جدید سوچ، مؤثر تدریس اور اعلیٰ تعلیمی اقدار کے ساتھ ہم قدم رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا

مزید خبریں

Back to top button