بدین: سید علی ممتاززیدی اور عبدالوهاب کی کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل کا ازالہ، متعلقہ محکموں کو فوری کارروائی کی ہدایات

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)محتسبِ اعلیٰ سندھ کے ایڈوائزر سید علی ممتاز زیدی اور ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسبِ اعلیٰ بدین عبدالوهاب میمن کی جانب سے دربار ہال، ڈی سی آفس بدین میں کھلی کچہری منعقد کی گئی۔ کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے ریونیو، تعلیم، آبپاشی، پولیس، لوکل گورنمنٹ، ڈرینیج، ہائی وے، پبلک ہیلتھ، محکمہ خزانہ، حیسکو، زکوٰۃ، نادرا، میونسپل کمیٹی بدین، میونسپل کمیٹی ماتلی اور ڈائریکٹر لینڈ سیٹلمنٹ سمیت مختلف محکموں سے متعلق شکایات پیش کیں۔ ضلع بدین کے تمام علاقوں سے درخواست گزاروں نے کھلی کچہری میں شرکت کی موصول ہونے والی درخواستوں پر محتسبِ اعلیٰ سندھ کے ایڈوائزر سید علی ممتاز زیدی اور ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسبِ اعلیٰ بدین عبدالوهاب میمن نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں تاکہ درخواست گزاروں کی شکایات کا ازالہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک کا جائز مسئلہ ضرور حل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لیے یہ کھلی کچہریاں منعقد کی جا رہی ہیں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے سید علی ممتاز زیدی نے کہا کہ یہ کھلی کچہریاں صوبائی محتسبِ اعلیٰ سندھ محمد سہیل راجپوت کی ہدایات پر منعقد کی جا رہی ہیں اور ایسی کھلی کچہریاں وقتاً فوقتاً جاری رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، محتسبِ اعلیٰ سندھ قانون کے مطابق اس کے خلاف کارروائی کرے گا۔ صوبائی محتسب کا ادارہ عوام کو ان کے جائز حقوق کی فراہمی کے لیے سرگرم ہے اور شکایات کی بغیر کسی سفارش اور فیس کے فوری سماعت کی جاتی ہے۔ مزید یہ کہ اب سندھ کے کسی بھی صوبائی ادارے کے خلاف شکایت گھر بیٹھے موبائل ایپ کے ذریعے بھی درج کرائی جا سکتی ہے ریجنل ڈائریکٹر عبدالوهاب میمن نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سرکاری افسران اپنے رویوں میں بہتری لائیں اور عوام کی سہولت کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں کھلی کچہری کے بعد محتسبِ اعلیٰ سندھ کے ایڈوائزر سید علی ممتاز زیدی نے انڈس سول ہسپتال بدین کا تفصیلی دورہ بھی کیا۔ کھلی کچھری میں ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون کاشف رضا منگی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ظہور احمد عباسی، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالغفار کھوسہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری الطاف حسین میمن، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر عارف حسین میرانی، ڈی ایس پی غلام شبیر، محمود بھوت، اسسٹنٹ رجسٹرار محتسبِ اعلیٰ آفس بدین رضا محمد دل، عبدالستار میمن، ضلع بدین کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، دیگر متعلقہ افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی

مزید خبریں

Back to top button