گجرات: پولیس نے بچوں کی لڑائی پر کم سن بچے پر تشدد کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا

گجرات(رپورٹ خالد ہنجرا، نمائندہ جانوڈاٹ پی کے) پولیس نے بچوں کی لڑائی پر کم سن بچے پر تشدد کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
گجرات بچوں کی آپس میں لڑائی پر نوجوان کا کم سن پڑوسی پر بدترین تشدد بچے پر وحشیانہ تشدد ویڈیو میں ملزم کو بچے پر تشدد کرتے صاف دیکھا جا سکتا ہے
ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی پی او کے مطابق قانون سے بالاتر کوئی شہری نہیں ۔گجرات تھانہ لاری اڈا نے معاملہ کی چھان بین کی تو پتہ چلا عبداللہ اور محسن کھیلتے لڑ پڑھے جس پر عرفان نے عبداللہ کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔



