شکارپورمیں موسمِ سرما کی پہلی بارش، سردی کی شدت میں اضافہ

شکارپور ( سيف مصطفیٰ/ نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) شکارپور گردو نواح میں موسمِ سرما کی پہلی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے آغاز کے ساتھ ہی سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

خانپور، لکی، گڑھی یاسین اور مدیجی سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے باعث سرد ہوائیں چلنے لگیں، جس سے موسم مزید ٹھنڈا ہو گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے دو سے تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ آئندہ دنوں میں درجۂ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔

مزید خبریں

Back to top button