بدین: تھر کول بائی پاس سے نوجوان کی لاش برآمد، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

بدین (رپورٹ: مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ کام/پی کے)بدین میں تھر کول بائی پاس  نوجوان کی لاش برآمد ملی ہے  متوفی کی شناخت 35سالا ارشد ولد محمد علی شاہ، سکنہ بدین کے طور پر ہوئی ہے بدین پولیس کا کہنا ہے کے معمول کے مطابق بدین پولیس نے بدین تھر کول بائے پاس پر گشت کے دوران مشتبہ حالت میں پڑی مذکورہ نوجوان کی لاش دیکھی جس کی اطلاع اپنے بالا افسران کو دی جو  فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر ابتدائی قانونی کارروائی کے لاش کو ضابطے کی کارروائی اور مزید تفتیش کے لیے ڈاکٹر سکندر علی میندھرو انڈس اسپتال بدین منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم اور متوفی کے لواحقین سے رابطہ کیا جارہا ہے ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بدین کو سخت ہدایات جاری کیں کہ ہر صورت میں لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرایا جائے اور واقعے کی مکمل، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں بدین پولیس کا کہنا ہے کے واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہے  پوسٹ مارٹم رپورٹ اور حاصل شدہ شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

مزید خبریں

Back to top button