حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے سالانہ انتخابات 2026ء، عرفان آرائیں صدر اور امجد اسلام جنرل سیکریٹری منتخب

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ پی کے)حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے سالانہ انتخابات برائے 2026ء منعقد ہوئے جس میں بول ٹی وی کے انچارج عرفان آرائیں صدر ، روزنامہ جنگ کے سینئر رپورٹر امجد اسلام جنرل سیکریٹری، اے پی پی کے عاشق حسین ساند سینئر نائب صدر، مہران ٹریبون کے عمران ملک نائب صدر ، اب تک ٹی وی کے بیورو چیف ساجد حسین آرائیں خازن، نیوز ون کے رانا حمبل جوائنٹ سیکریٹری، نیو نیوزکے آصف شیخ سیکریٹری اطلاعات منتخب ہوئے، جبکہ اراکین گورننگ باڈی کیلئے سندھ اخبار کے آفتاب رند، امن اخبار کے غلام قادر توصیفی، کے ٹی این کے مبین مگسی، اب تک ٹی وی کے اُسامہ کوٹی، اے بی این کے عدیل عباسی، سندھ ایکسپریس کے شبیر نظامانی ، نئی بات اخبار کے فوٹو گرافر یامین قریشی منتخب ہوئے۔ نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب مقامی حیدرآباد کلب میں ہوئی  جس میں شہید بینظیر آباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدر بلال قریشی، مٹیاری یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)  کے صدرعبدالغفور میمن، ٹھٹھہ یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدر جاوید لطیف میمن ، بدین یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدر مرتضیٰ میمن نائب صدر ناصر جت ، سانگھڑ یونین آف جرنلسٹس (ورکز) کے ظفر لودھی اور دیگر نے خصوصی طورپر شرکت کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کی مرکزی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال، پی ایف یو جے ورکرز کے مرکزی سینئر نائب صدر ناصر شیخ، آر آئی یوجے (ورکرز) کے جنرل سیکریٹری حمید اللہ عابد، عمران پوٹولی، عاشق ساند  مرتضیٰ میمن اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج صحافی انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں ، انہیں جانی و مالی مشکلات کا سامنا ہے، اس کے باوجود ملک بھر کے صحافی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں، ملک کی خوشحالی ، ترقی اور دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت چہرہ دکھانے کیلئے صحافیوں نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے لیکن بدقسمتی سے حکومت نے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے، چینل، اخبارات کے صحافیوں، میڈیا ورکرز کی جبری برطرفی اور چھانٹیوں کا سلسلہ جاری ہے، بیشتر اداروں میں کام کرنے والے صحافیوں کو کئی کئی ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں کی جاسکی ہیں جس کے باعث وہ معاشی بدحالی کا شکار ہیں، انہوںنے حکومت اور پیمرا سے مطالبہ کیا کہ وہ صحافیوں ، میڈیا ورکرز اور کیمرہ مینوں کی کی تنخواہیں ، واجبات سرکاری اشتہارات سے مشروط کریں اور ان کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہاکہ آج ملک بھر اور سندھ کے پریس کلبوں میں مخصوص گروپوں کی اجارہ داری ہے جو من پسند صحافیوں، فوٹو گرافر اور کیمرہ مینوں کو تو ممبر شپ دیتے ہیں لیکن حقیقی صحافیوں کو ممبر شپ سے محروم رکھا ہوا ہے

مزید خبریں

Back to top button