وزیرآباد: ٹریفک پولیس کا دوبارہ کریک ڈاؤن شروع، قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی، ڈی ایس پی ٹریفک پولیس

وزیرآباد (جانوڈاٹ پی کے) ائی جی پنجاب ڈاکٹر  عثمان  انور کے احکامات اور سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ کی ھدایات پر آج سے دوبارہ کریک ڈاؤن شروع کیاجائے گا ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ٹریفک پولیس ڈسٹرکٹ وزیراباد رائے ضمیر اعظم نے بابائے صحافت پریس کلب کے سینئر نائب صدر ملک محمد صفدر اعوان سے ایک خصوصی ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ جن افراد کے پاس لائسنس، ہیلمنٹ، منظور شدہ نمبر پلیٹ اور سایڈ شیشہ نہ ہوئے یا ون ویلنگ یا ون وے کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد  پر بھاری جرمانہ کے ساتھ ایف آئی آر بھی درج ہو گی جبکہ  ان کا مزید کہنا تھا کہ موٹر سائیکل پر ٹرپل سواری پر پابندی ھے اور خلاف ورزی پر 2000 روپے جرمانہ ہو گا۔اس موقع پر انسپکٹر ناصر سیان انسپکٹر شمریز گوندل مصور شاہ واجد علی محمد عثمان  حیدر علی محمد طاھر محمد علی  ودیگر اھلکاران موجود تھے۔

مزید خبریں

Back to top button