وزیرآباد: پولیس ناکہ سے فرار کے دوران منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار، دو کلو چرس اور ہیروئن برآمد

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)بدنامہ زمانہ منشیات فروش درجنوں وارداتوں میں مطلوب پولیس ناکہ سے فرار ہونے پر ٹانگیں تروا بیٹھے زخمی حالت میں گرفتار دوکلو چرس ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد مقدمات درج تفصیلات کے مطابق سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر غیاث گل کے حکم پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈان جاری گزشتہ رات چوکی کلاسکے کے قریب اے ایس آئی عامر چیمہ ہمراہ دیگر اہلکاروں نے ناکہ لگا رکھا تھا تو دو موٹر سائیکل سوار شدید دھند میں تیز رفتاری کے ساتھ پولیس کوچکما دے کر نکل گئے پولیس پارٹی کے پیچھا کرنے پر تھوری دور ہی تیز رفتار موٹر سائیکل ملن والی کے قریب راجباہ پل پر جاٹکرائی جسکے نتیجہ میں دونوں افراد شدید زخمی ہو گئے اور ٹانگیں تروا بیٹھے  ایس ایچ او احمد نگر ندیم مالک نے میڈیا کو بتایا پولیس ناکہ سے فرار ہو کرزخمی ہونے والے دونوں ملزمان جمیل ولد رفیق قوم ارائیں سکنہ محلہ مانیا والا

 قلعہ دیدار سنگھ اور قیصر عرف بلو ولد محمد منشا قوم بٹ سکنہ ڈھلہ چٹھہ منشیات فروش کریمنل ریکارڈ کے مالک ہیں اور گوجرانوالہ کے مختلف تھانوں میں  درجنوں مقدمات میں مطلوب ہیں دونوں ملزمان کے قبضہ سے 2260 گرام چرس اور1280 گرام ہیرون برآمد ہوئی ہے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کہ کاروائی شروع کر دی گئی ہے

مزید خبریں

Back to top button