مٹھی،گورنمنٹ کیمپس لوئر سیکنڈری سکول بجیر کالونی میں سائنس میلہ، بہتر کارکردگی پر شیلڈز اور انعامات دیئے گئے

مٹھی (رپورٹ : میندھرو کاجھروی / جانو ڈاٹ پی کے) گورنمنٹ کیمپس لوئر سیکنڈری سکول بجیر کالونی مٹھی میں ہیڈ ماسٹر کیلاش لودھا کی میزبانی میں سائنس مقابلے کا پروگرام ہوا جس میں سکول کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ سائنس فیئر میں مختلف اقسام کے ماڈلز پیش کئے گئے جس میں دیگر سکولوں کے اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔
خاص مہمان کے طور اسسٹنٹ کمشنر عمیر اشرف، گھمشان رئیسانی فوکل پرسن STEM ڈسٹرکٹ تھرپارکر، جواہر لعل اے ای او ڈسٹرکٹ تھرپارکر، مہیش کمار پروھت اے ای او ڈسٹرکٹ تھرپارکر، صدیق دل ایچ ایم جی جی ایچ ایس چیلہار، دلیپ کمار سترامانی ایچ ایم کنبھر کالونی مٹھی، پریتم کمار ایچ ایم دھرمانی مٹھی، اسسٹنٹ اسکول اسسٹنٹ ایم پی اے سی ای او ضلع تھرپارکر۔ رضا تالپور اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، کملا بائی اے ای او ڈسٹرکٹ تھرپارکر، مسز فولی بائی ایچ ایم جی جی ایچ ایس مٹھی، مسز جسی بائی ایچ ایم جی جی ایچ ایس ویسٹ مٹھی اور سلیم رحمان (خصوصی تعلیم) نے سائنس میلے کا معائنہ کیا اور اسٹالز کو دیکھا۔ بہترین سٹالز سجانے والے بچوں کو شیلڈز اور انعامات دیئے گئے۔ تمام مہمانوں نے سکول کی اچھی کارکردگی کو بھی سراہا۔



