’’2سیب اور ہینڈ واش‘‘چوری،ایڈیشنل سیشن جج کے ریڈر نے عدالت سے چوری کا مقدمہ درج کرادیا

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)ایڈیشنل سیشن جج لاہور نور محمد بسمل کی عدالت سے2سیب اور ہینڈ واش چوری ہوگیا۔لاہور میں سب سے چھوٹی چوری کا مقدمہ تھا نہ اسلام پورہ میں درج کرلیا گیا ہے۔مقدمے کی درخواست حبیب الرحمن ریڈر سیشن جج لاہور نور محمد بسمل کی طرف سے دی گئی۔درخواست موصول ہوتے ہی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ایف آئی آر کے مطابق چوری شدہ اشیاء کی قیمت ایک ہزار روپے ہے روپے ہے۔



