پاکستان کیساتھ پنگا،آئی سی سی کو مہنگا پڑ گیا،براڈکاسٹرز پیچھے ہٹ گئے،دیوالیہ پن چھا گیا

بھارت کی ہٹ دھرمی اور ڈرامے بازی نے آئی سی سی کو بھی’’کنگال‘‘کردیا

ممبئی(جانو ڈاٹ پی کے)بھارت کی ہٹ دھرمی اور ڈرامے بازی نے آئی سی سی کو بھی’’کنگال‘‘کردیا۔

آئی سی سی ورلڈکپ 2025 سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل مشکلات میں گھر گئی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کو میگا ایونٹ کے لیے نئے براڈ کاسٹر کی تلاش شروع کرنا پڑ گئی ہے۔بھارتی اسپورٹس براڈکاسٹر جیو اسٹار کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ 2024 کے متعدد ایونٹس، خاص طور پر ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی میں ہونے والے مالی نقصان کے باعث آئی سی سی اور براڈکاسٹر کے درمیان معاملات کشیدہ ہو گئے ہیں۔

ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کیساتھ کھیلنے سے انکار اور پاکستانی ٹیم کے ساتھ بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کی ڈرامے بازی نے براڈکاسٹرز کو شدید ناراض کر رکھا ہے۔

بھارت کے اپنے ہی ملک کے براڈکاسٹرزآئی سی سی کے خلاف ہو گئے ہیں۔جانو ڈاٹ پی کے کے ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ کی پاکستان مخالف پالیسیوں اور دنیائے کرکٹ کو کنٹرول کرنے کیلئے نت نئی قلابازیوں کیوجہ سے انویسٹر اور براڈ کاسٹرز کسی بھی قسم کا کوئی رسک نہیں لینا چاہتے۔

مزید خبریں

Back to top button