وزیرآباد: بزرگ خاتون سے زیورات چھیننے والا ڈاکو پولیس مقابلے میں گرفتار،ایک اہلکار زخمی

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیرآباد تھانہ صدر کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ، خاتون سے طلائی زیورات چھین کر فرار ہونے والے ملزمان کا تعاقب  ایک ڈاکو گرفتار، دوسرا فرار ہو گیا۔مقابلہ میں ایک کانسٹیبل زخمی جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔

 تھانہ صدر وزیرآباد کے علاقے میں  ڈاکوؤں نے  بزرگ خاتون سے بالیاں چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی جنہیں مقامی افراد نے تعاقب کیا اسی دوران واردات کی اطلاع ملتے پت پولیس نے ناکہ بندی کر لی اندرون جی ٹی روڈ  محفوظ گارڈن کے قریب دونوں ڈاکوؤں کا پولیس کے ساتھ آمنا سامنا ہوگیا  اور دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ  ملزمان موٹر سائیکل پر تیزی سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ تعاقب کے دوران پولیس نے ملزمان کی موٹر سائیکل کے پچھلے حصے کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں ایک ملزم گر کر زخمی حالت میں پکڑا گیا۔اور دوسرا ملزم فرار ہو گیا  جبکہ فائرنگ کے دوران تنویر  نامی کانسٹیبل کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں  زخمی اہلکار کو ٹانگوں پر معمولی زخم آئے ہیں جس کو طبی امداد دے دی گئی گرفتار ہونے والے ملزم سے مزید انکشافات ہونے کی توقع ہے،

مزید خبریں

Back to top button