اسرائیل کے کرپٹ ترین وزیر اعظم نیتن یاہو نے کرپشن پر معافی کیلئے صدر کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

تل ابیب(جانو ڈاٹ پی کے)لاکھوں فلسطینیوں کے قاتل اورتاریخ کے کرپٹ ترین اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے صدر سے معافی کی درخواست کردی ہے۔

دفتر نے وضاحت کی کہ نیتن یاہو نے ابھی کچھ دیر پہلے یہ درخواست پیش کی، اور اسے قانونی و عدالتی امور کے محکمے کو منتقل کر دیا گیا ہے۔تاہم وزیرِاعظم نے اپنے خلاف عائد الزامات کو تسلیم نہیں کیا، بلکہ معافی کی درخواست کے لیے سیاسی دلائل پیش کیے، نہ کہ قانونی یہ بات العربیہ/الحدث کے نمائندے نے بتائی۔واضح رہے کہ عموماً ملزم کے اعتراف کے بغیر صدر کے لیے معافی دینا ممکن نہیں ہوتا، ما سوا یہ کہ کوئی غیر معمولی اور ڈرامائی صورتِ حال عدالتی طور پر ثابت ہو جائے۔

مزید خبریں

Back to top button