سرگودھا اسلامک الٹا وسٹا ہائی سکول کا سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر

سرگودہا (رپورٹ:رانا اشرف/ نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)اسلامک الٹا وسٹا ہائی سکول کے زیر اہتمام چار روزہ سپورٹس فیسٹیول 2025 سپورٹس کمپلیکس سرگودہا میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا۔ فیسٹیول میں طلبہ اور طالبات نے مختلف کھیلوں میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور شاندار مقابلے دیکھنے میں آئے۔

تقریب کی مہمانِ خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر ضلعی ایجوکیشن اٹھارٹی کلثوم منشاء اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صائمہ منظور تھیں۔ انہوں نےاپنے خطاب میں کہا کہ کھیل بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشونما میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں اور ایسے فیسٹیول انہیں آگے بڑھنے کا اعتماد فراہم کرتے ہیں۔ اس موقع پر شیخ محمد فاروق، الطاف حسین پراچہ اور ڈاکٹر احمد الحسن باجوہ سمیت دیگر مہمانانِ گرامی نے بھی شرکت کی اور طلبہ کی کارکردگی کو سراہا۔پرنسپل پروفیسر روبینہ شاہین اور میڈم خالدہ امجد نے اپنے خطاب میں کہا کہ فیسٹیول کا مقصد طلبہ میں ٹیم ورک، نظم و ضبط اور صحت مندانہ مقابلے کی فضا کو فروغ دینا تھا۔ فیسٹیول میں والی بال، بیڈمنٹن اور کرکٹ سمیت کئی کھیلوں کے مقابلے ہوئے جن میں بچوں اور بچیوں نے یکساں جوش کے ساتھ حصہ لیا۔ دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کے بعد نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ اختتامی تقریب کو طلبہ کی بہترین پرفارمنس اور مہمانوں کے حوصلہ افزا خطاب نے ایک یادگار موقع بنا دیا۔

مزید خبریں

Back to top button