بلوچستان میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، خواتین اور بچوں سمیت 103 افغان باشندے حراست میں

کوئٹہ (جانوڈاٹ پی کے) بلوچستان کے ضلع شیرانی کے علاقے دانہ سر بائی پاس میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کی مبینہ کوشش ناکام بنا دی، جس کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 103 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افغان باشندے انسانی اسمگلروں کے ذریعے پاکستان، ایران اور پھر یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دانہ سر کے علاقے سے حراست میں لیے گئے تمام افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران غیر قانونی افغان باشندوں کو حراست میں لیے جانے کی تعداد 129 ہوگئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سرحدی علاقوں میں انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی نقل و حرکت کی روک تھام کے لیے سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ قانون کی عملداری یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button