سندھین نیشنل کانگریس کا "سندھ بچایو مارچ” کڑیو گھنور پہنچنے پر شاندار استقبال

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے) سندھین نیشنل کانگریس کی قیادت میں سندھ بچایو مارچ کا قافلہ چار روزہ پیدل مارچ کے بعد کڑیو گھنور پہنچ گیا۔ چیف آرگنائزر محب آزاد، ڈپٹی چیف آرگنائزر سارنگ جویو اور آرگنائزر سھٹی جویو کے ہمراہ محسن حسن سولنگی اور سندھین نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے ڈپٹی چیف آرگنائزر عدیل لغاری کی قیادت میں مارچ کا قافلہ سجاول، میرپور بھٹورو، اور کھورواہ سے ہوتا ہوا کڑیو گھنور پہنچا۔

کڑیو گھنور میں جسقم آریسر کے مرکزی کلچر سیکرٹری آصف نظامانی، جسقم ناری تحریک کے رہنما کرن نظامانی اور دیگر قومی ساتھیوں نے مارچ کے قافلے کا شاندار استقبال کیا، پھول نچھاور کیے اور اجرکیں پہنائی گئیں۔

قافلے کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مارچ سندھ کی زمین، وسائل اور عوام کی حفاظت کے لیے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی زمینیں کارپوریٹ فارمنگ کے ذریعے تباہ کی جا رہی ہیں، وسائل لوٹے جا رہے ہیں اور منشیات کے ذریعے نسل کشی کی جا رہی ہے۔ مارچ کا مقصد عوام میں سیاسی شعور بیدار کرنا اور پرامن سیاسی جدوجہد کی ترغیب دینا ہے۔

مارچ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور قومی و ماحولیاتی شعور کا اظہار کیا۔ قافلہ کل گولارچی پہنچ کر گولارچی پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کرے گا۔

مزید خبریں

Back to top button