معروف قانون دان لقمان اکرم باگڑی ایڈووکیٹ کی طرف سے پر تکلف ضیافت

وزیرآباد(جانو ڈاٹ پی کے)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآبادکے امیدوار برائے صدارت عمران عصمت چوہدری ایڈووکیٹ،امیدوار برائے جنرل سیکرٹری وقار احمد رندھاوا ایڈووکیٹ اور وکلاء کے اعزاز میں معروف قانون دان لقمان اکرم باگڑی ایڈووکیٹ کی طرف سے پر تکلف ضیافت کا اہتمام کیاگیا۔ناشتے میں صدر بار چوہدری امتیاز احمد خان، مستنصر علی گوندل،جمشید سلطان گھمن،ارشاد احمد چیمہ،نوید اسلم چیمہ،اشتیاق احمد چیمہ،صدام انور چیمہ،ملک اختر اعوان،،عرفان مقبول بٹ،مبشر حسین چیمہ،لیاقت ظہیر بھٹی،اعجاز احمد چیمہ،محمد افضال گوندل،گلفام احمد چیمہ،مسعود مغل،اعجاز احمد پرویا،ثاقب چیمہ،عمر گوندل،عدنان انور کھرل، افتخار احمد چوہان،اسد امتیاز خان،فیضان مقصود ڈار،بلال احمد شیخ،غضنفر اللہ چیمہ، نبیل اعجاز چیمہ،مرزا ظہیر بیگ،طاہر کھوکھر، میاں ذکاء اللہ،اللہ دتہ چیمہ،عمران اکرم ٹھکراء، سمیت سینکڑوں اراکین کیلئے تازہ اور گرما گرم پکوان چنے، نان،حلوہ پوڑی اور چائے کا اہتمام کیا گیا تھا۔امیدوار برائے صدارت عمران عصمت چوہدری اور امیدوار برائے جنرل سیکرٹری وقار احمد رندھاوانے کہا کہ وکلاء برادری میرے دست وبازو ہیں،وکلاء برادری کے حقوق کی سربلندی کے لئے پہلے بھی محنت آئندہ بھی شبانہ روز کی جدوجہد کے ذریعے وکلاء کی عزت ووقار کو قائم کرینگے،آئین کی بالا دستی کی خاطر اپنا کردار ادا کرنا اور وکلا برادری کی فلاح بہبود ہے، بارکی عظمت ووقاراورکالے کوٹ کے تقدس واحترام کی پاسبانی ہمارا شیوہ ہے،وکلاء برادری کے حقوق کی پاسداری اوربار کے تقدس کے لئے ہر ممکن کوشش کرینگے،بار کونسل وکلاء کی آن شان ہوتی ہے،وکلاء برادری کے ساتھ مل کر با ر کو مثالی بنائینگے، وکلاء قانون کی عملداری کے پاسدار ہیں، جن میں باہمی محبت سلوک اتفاق ہوتا ہے و ہی عزت ومنزلت پا تے ہیں محبتوں سے قربتیں بڑھتی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button