بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کریں گے ،جمیل احمد سومرو

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)پیپلز پارٹی کے58ویں یومِ تاسیس کے جلسے میں بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے تاریخی خطاب کریں گے جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں. لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کے پولیٹیکل سیکرٹری ایم پی اے جمیل احمد سومرو نے بتایا کہ پارٹی کا58واں یوم تاسیس30نومبر کو شاندار طریقے سے منایا جائے گا، لاڑکانہ کے شہید محترمہ بینظیر بھٹو میونسپل اسٹیڈیم میں بڑی تقریب ہوگی جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سمیت اہم رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے58برس میں صرف15سال حکومت کی مگر بھٹو خاندان اور کارکنوں نے آئین، جمہوریت اور عوامی حقوق کیلئے کوڑے،جیلیں اور پھانسیاں برداشت کیں مگر سر نہیں جھکایا، جمیل سومرو نے آئینی ترامیم پر تنقید کرنے والی جماعتوں کو قوم کو گمراہ کرنے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ 26ویں اور 27ویں ترمیم میں سندھ کی تقسیم یا این ایف سی کٹوتی کی کوئی بات نہیں، انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی بے گناہی سپریم کورٹ کے جج تسلیم کرچکے ہیں، جبکہ کوئی عدالت پارلیمنٹ کے اختیارات ختم نہیں کرسکتی.

مزید خبریں

Back to top button