ورلڈ سنوکر چیمپئن اسجد اقبال کی آرپی سرگودھا شہزاد آصف خان سے ملاقات

سرگودھا(نامہ نگار)ورلڈ سنوکر چیمپئن اسجد اقبال نے آرپی او محمدشہزاد آصف خان سے ملاقات کی ۔ آر پی او نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں خوبصورت کھیل کا مظاہرہ کرنے اور ورلڈ اسنوکر چیمپئن بننے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آپ پوری قوم کا فخر ہیں یہ سرگودھا کی سرزمین کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز بھی ہے کہ جس کے سپوت نے پاکستان کا نام پوری دنیا میں بلند کیا ہے۔ اسجد اقبال کا تعلق نواحی گاؤں چک نمبر 40 شمالی سے ہے جنہوں نے عمان میں منعقد ہونے والی ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کی سنگل کیٹگری میں دوسری جبکہ ڈبل کیٹگری میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے محمد آصف کے ہمراہ پہلی پوزیشن حاصل کرکے ورلڈ اسنوکر چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ اس موقع اسجد اقبال نے پولیس خدمت مرکز ایگزیکٹو جا کر اپنا ڈرائیونگ لائسنس بھی بنوایا انہوں نے پولیس خدمت مرکز پر دی جانے والی سہولیات کی تعریف کرتے کہا کہ ایسا ماحول اور سہولیات کسی بھی یورپی ملک سے کم نہیں ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button