ڈیپلو کے قریب ایک شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

مٹھی (جانو ڈاٹ پی کے) تحصیل ڈیپلو کے گاؤں بھولہاڑی میں عبداللہ ولد سومار سومرو نامی ادھیڑ عمر شخص نے مبینہ طور پر درخت سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ عبداللہ سومرو کی عمر پچاس سال کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔
اطلاع ملتے ہی ڈیپلو پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر سول اسپتال ڈیپلو پہنچا دیا۔ جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔



