قمبر شہدادکوٹ:پولیس کا ڈاکوؤں کیخلاف کریک ڈاؤن،پناہ گاہیں تباہ،9مشتبہ افراد گرفتار

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) ضلع قمبر شہدادکوٹ کی حدود میں پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن شروع کیا گیا ہے جس میں ایس ڈی پی اوز نصیرآباد، وارھ ، میروخان، سی آئی اے سمیت ضلع بھر کی بھاری نفری موبائلز، بکتربند گاڑیوں اور جدید آلات سمیت حصہ لے رہی ہے. پولیس کے مطابق آپریشن میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا گیا. ڈاکوٰؤں کے منظم گینگز کے خلاف آپریشن گائوں سردار واھ، گائوں محمد قاسم لاشاری سمیت دیگر علاقوں کرتے ہوئے ڈاکوٰئوں کی پناہ گاہوں اور ٹھکانوں کو جلا کر و مسمار کر کے تباہ کر دیا ہے. علاقے کا محاصرہ کر کے ڈاکوؤں کی سرچ کی جارہی ہے. آپریشن کے دوران 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ پولیس حکمتِ عملی کے ساتھ مزید پیش قدمی بھی کر رہی ہے. ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی نے کہا ہے کہ قمبر شہدادکوٹ ضلع امن کا گہوارہ ہے اور یہ آپریشن ڈاکوّوں کے منظم گینگز کے خلاف کیا جا رہا ہے ضلعے سے امن دشمنوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

مزید خبریں

Back to top button