وزیرآباد: جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ کی وفات سے دیانت و خدمت کی سیاست کا روشن باب بند ہوگیا:سید ضیاءالنور

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) کردار کی عظمت انسان کو امر بنا دیتی ہے۔اختیارات کو اللہ کی رضا کے مطابق استعمال کرنے والی شخصیات معاشرے کے انمول ہیرے ہوتی ہیں،جسٹس ریٹائرڈ افتخار احمد چیمہ کی رحلت سے حق گوئی دیانتداری،خدمت،دیانت اور شرافت کی سیاست کا ایک باب بند ہو گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم ھینڈز پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاء النور نے سابق رکن قومی اسمبلی اور ممتاز انسانی خدمت گار اافتخار احمد چیمہ کی رحلت پر ایک تعزیتی پیغام میں کیاہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق آئی جی موٹر وے پولیس ذوالفقار احمد چیمہ،سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر نثار احمد چیمہ اور جسٹس (ر)افتخار احمد چیمہ برادران کی تکون نے عدل،خدمت اور بیورو کریسی کے شعبے میں فرض شناسی اور دیانتداری کے انمٹ نقوش قائم کئے ہیں اور ان کا بے مثال کردار قوم کے لئے قابل تقلید ہے۔ اس موقع پر مسلم ھینڈز کے پبلک ریلیشن پرسن طارق جاوید ملک نے کہا کہ کٹھور کلاں کے چیمہ برادران کی سماجی،دینی اور سیاسی خدمات ہماری قومی تاریخ میں ایک روشن باب کے طور پر یاد رکھی جائیں گی اور ان کی نظریاتی پختگی نوجوان نسل کے لئے روشن کتاب کی مانند ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ مالک رحیم وکریم مرحوم جسٹس افتخار احمد چیمہ کو برزخ و آخرت کی منازل میں نبی رحمت کی شفاعت نصیب فرما کر درجات کی بلندی عطاء فرمائے۔

مزید خبریں

Back to top button