وزیرآباد: بلال فاروق کی بلا مقابلہ کامیابی، قومی اسمبلی میں عوام کی توانا آواز ہوں گے،وقار احمد چیمہ

وزیرآباد:(نامہ نگار)ایم این اے بلال فاروق وزیرآباد کے باسیوں کا نمائندہ قومی ایوان میں حلقہ کے مسائل کو اجاگر کرنے والی توانا آواز ثابت ہو گا ان خیالات کا اظہار ایم پی اے وقار احمد چیمہ نے چوہدری بلال فاروق تارڑ کو قومی اسمبلی کے ممبر کا حلف اٹھانے کے بعد واپس وزیرآباد آنے پر مبارکباد دیتے ہوے کیا اس موقع پر سابق چیئرمین بلدیہ وزیرآباد بابو شعیب ادریس ،میاں شہباز احمد ،زبیر گوندل،وقار چیمہ ،شہباز چیمہ و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ چوہدری بلال فاروق تارڑ حلقہ میں پہلے امیدوار جو بلا مقابلہ جیت کے حقدار قرار پائے  ماضی میں  وزیرآباد کے حلقہ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی ہمیشہ قومی اسمبلی کا حلقہ ہو یا صوبائی اسمبلی کا حلقہ وزیرآباد میں الیکشن میں ہمیشہ ایک دوسرے کے حریف امیدوران میدان میں رہے ہیں انہوں نے  چوہدری بلال فاروق تارڑ کو قومی اسمبلی کا بلا مقابلہ ممبر بننے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے

مزید خبریں

Back to top button