بدین: فائرنگ سے ایک شخص قتل، حادثے میں راہگیر جاں بحق، نہرسے نامعلوم لاش برآمد

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ کام۔پی کے) بدین نواحی شہر حیات خاصخیلی کے رہائشی 35 سالہ یوسف عرف وانچوڑا کو ڈیئی تھانے کی حد میں جھڈو ٹنڈو باگو روڈ نوتکانی موڑ کے نزدیک فضل شاہ امام بارگاہ پر بے دردی سے قتل کریاگیا اطلاع ملنے پر ڈیئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر دو افراد معشوق لغاری اور ایک نامعلوم شخص کو گرفتار کرلیا اور لاش کو پوسٹ مارِٹم کےلیے تحصیل  اسپتال ٹنڈو باگو  پہنچایا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی ڈیئی پولیس  مزید تفتیش کررہی ہے ایک اور واقعے میں جھڈو نوکوٹ روڈ نزد نبی سر موڑ ٹریکٹر کی ٹرالی کا ٹائر برسٹ ہوکر نکل گیا اور روڈ کنارے جاتے  ایک راہگیر پونجھو بھیل کے رہائشی 35 سالہ دیدار بھیل کو جا لگا جو شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر جھڈو ہاسپیٹل پہنچایا گیا اور طبی امداد دے حیدآباد ہاسپیٹل ریفر کردیاگیا زخمی دیدار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے ہی میں دم توڑ گیا جھڈو پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو اپنی تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا جبکہ ایک اور واقعے میں سلور موری کے قریب مٹھڑاؤ کینال میں ایک شخص کی برہنہ حالت میں  پانی میں بہتی ہوئی لاش دیکھی گئی جس کی اطلاع جھڈو پولیس کودی گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پانی سے نکالا نامعلوم  لاش 8 سے 10 دن پرانی اور   انتہائی خستہ حالت میں تھی پولیس نے لاش کو رورل ہیلتھ سینٹر جھڈو پہنچایا جہاں سہولت موجود نہ ہونے کے سبب لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے ڈگری ہاسپیٹل ریفر کردیا گیا لاش کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ہے.

مزید خبریں

Back to top button