کراچی میں ٹریکر نہ لگانے پر ڈمپر کو ایک لاکھ روپے جرمانہ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)کراچی میں ڈمپر میں ٹریکر نصب نہ ہونے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

ٹریفک پولیس اعلامیے کے مطابق ڈمپر پر جرمانہ پورٹ قاسم چورنگی کے قریب کیا گیا۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک منیجمنٹ اور گاڑیوں کی مکمل نگرانی کیلئے ٹریکر لگانا لازمی قرار دیاگیا ہے اور متعدد مواقع پر ہدایات کے باوجود متعلقہ ڈمپر میں ٹریکر نصب نہیں کیا گیا۔ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button