سرگودھا: تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کارروائی، 2 رکنی چور گینگ گرفتار، 6 لاکھ روپے سے زائد مال مسروقہ برآمد

سرگودھا (جانو ڈاٹ پی کے)تھانہ جھال چکیاں پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے ساجد اور ناصر نامی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف چوری کے 09 مقدمات درج تھے جن میں وہ کافی عرصہ سے مطلوب تھے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 6 لاکھ روپے سے زائد مال مسروقہ برآمد کیا گیا ہے، جس میں قیمتی سامان اور نقدی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے اور امکان ہے کہ مزید حقائق اور وارداتوں کے انکشافات سامنے آئیں گے۔پولیس حکام نے بتایا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن مزید تیز کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button