ڈی پی او کی ہدایت پر سرگودھا کی تمام عدالتوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات

​سرگودھا (جانوڈاٹ پی کے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر کے تمام جوڈیشل کمپلیکسز اور عدالتوں پر سیکیورٹی کے سخت اور فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔​

ڈی پی او نے تمام متعلقہ افسران کو عدالتوں کے سیکیورٹی انتظامات کو مزید مضبوط بنانے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کے احکامات جاری کیے۔

ڈی پی او نے واضح کیا ہے کہ سیکیورٹی عملہ اس بات کو یقینی بنائے کہ بغیر مکمل چیکنگ کے کسی بھی شخص کو عدالت ہائے کی حدود میں داخل نہ ہونے دیا جائے محمد صہیب اشرف نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ سیکیورٹی ڈیوٹی میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

​ جوڈیشل کمپلیکس میں وکلاء، سائلین اور عدالتی عملے سمیت تمام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے

مزید خبریں

Back to top button