سرگودھا نواب کالونی شارٹ سرکٹ کے باعث مسجد میں آگ لگ گئی

سرگودھا (جانوڈاٹ پی کے)نواب کالونی سرگودھا کی گلی نمبر 1 ارشدی مسجد میں اچانک الیکٹرک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔

آگ لگنے کے نتیجے میں مسجد کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور مقامی افراد کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔

خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کی وجہ بجلی کی تاروں میں شارٹ سرکٹ بتایا جا رہا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button