سرگودھا راہزنی کے تین مقدمات میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

سرگودھا (جانوڈاٹ پی کے)تھانہ کڑانہ پولیس کی جانب سے اہم کارروائی، راہزنی کے تین مقدمات میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضہ سے مالِ مسروقہ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ پسٹل 30 بور بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزم تھانہ کڑانہ پولیس کو راہزنی کے 03 مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
ڈی پی او سرگودھا نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔



